بھارت شکست کا تاثر ختم کرنے کےلیے نیا ایڈونچر کرسکتا ہے : چوہدری پرویز الہٰی

پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہاہے کہ مودی پاکستان کو فتح کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، بھارت شکست کا تاثر ختم کرنے کےلیے نیا ایڈونچر کرسکتا ہے۔
گجرات میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہاکہ بھارت کا دلیری سے مقابلہ کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے کہاکہ مودی پاکستان کو فتح کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، بھارت شکست کا تاثر ختم کرنے کےلیے نیا ایڈونچر کرسکتا ہے۔
پرویز الہٰی کاکہنا تھاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کراسکتے ہیں تو ضرور کروائیں۔
انہوں نے کہاکہ قوم کےلیے جو بہتر ہے ادارے بھی اس کے ساتھ ہوں گے،اکیلے اکیلے سب کچھ کرکے دیکھ لیا ہے لیکن بات نہیں بنی۔