چین پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے : چینی نائب وزیر خارجہ

چینی نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کہا ہےکہ چین پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے اور جنگ بندی کے حصول میں تعمیری کردار ادا کرنے کےلیے تیار  ہے۔

چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سے ملاقات کی جس دوران سن ویڈونگ نے کہاکہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول کا خیر مقدم اور حمایت کرتا ہے۔

نائب وزیر خا رجہ سن ویڈونگ نے مزید کہاکہ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کےلیے تیار ہے۔

ممکن ہے امریکا پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کو ایک جگہ اکٹھا کرلے :  ڈونلڈ ٹرمپ

واضح رہے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونےوالے حملے کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بزدلانہ حملہ کرتےہوئے پاکستان کے مختلف علاقوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور پاکستان پر حملہ کرنےوالے 3 رافیل،ایک مگ 29، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔

اس کےبعد پاکستان نے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کی جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا اور آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص کےدوران بھارت میں مختلف اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا،پاکستان نے بھارت کا فضائی دفاعی نظام ایس 400 اور آدم پور اور ادھم پور سمیت متعدد ائیرفیلڈز کو تباہ کیا۔

Back to top button