کانگو نےایک اور نوجوان کی جان لے لی

ملک میں کانگو وائرس کا ایک اور  مریض جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع قومی ادارہ صحت کے مطابق کانگو کیس 14 مئی کو چارسدہ کے علاقے  پڑانگ سے رپورٹ ہوا تھا جہاں سے مریض کو  پشاور کے خیبر ٹیچنگ لایا گیا جہاں وہ  اسپتال میں زیرعلاج تھا۔

وزیرخزانہ نے شرح سو د میں کمی کا اشارہ دیدیا

ذرائع کے مطابق کانگو وائرس کا مریض 19 مئی کو پشاور میں انتقال کر گیا تھا۔کانگو  وائرس کا شکار 18 سالہ لڑکا گلہ بانی کے پیشے سے وابستہ تھا، کانگو مریض کو 17 مئی کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور لایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق  18 مئی کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال  پشاور  میں مریض میں کانگو کی تصدیق ہوئی، مریض علامات ظاہر ہونے سے سات روز قبل جانور خریداری کیلئے لاہور گیا تھا۔

Back to top button