رواں سال سکھر، حیدرآباد اور کراچی تک موٹروے کی تعمیر شروع ہوجائے گی : عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ 2 ارب ڈالر کی لاگت سے سکھر-حیدرآباد موٹروے (ایم-6) اور کراچی-حیدر آباد موٹروے (ایم-9) کی تعمیر رواں سال شروع ہوجائے گی۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم نے یہ اعلان نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے اجلاس کی صدارت کرتےہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کا لازمی حصہ ہے،ایم 6 منصوبہ پہلےہی چھ سال کی تاخیر کا شکار ہے۔
خیال رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی نے ایم 6 موٹروے سے متعلق جائزہ لیا تھا اور این ایچ اے کو ہدایت کی تھی کہ دیگر تمام سڑکوں کے منصوبوں پر کام روک دیا جائے اور ایم 6 منصوبے کی تعمیر فوری طور پر شروع کی جائے۔
گنڈاپور کا اسحٰق ڈار سے دورہ افغانستان پر صوبائی حکومت کو شامل نہ کرنے کا شکوہ
اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کمیٹی اراکین کو کمیٹی کےتمام فیصلوں پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی تھی اور اس بات پر اتفاق کیاتھا کہ پہلی ترجیح ایم 6 منصوبے کو دی جائےگی۔
گزشتہ ماہ ایک بیان میں احسن اقبال نےکہا تھاکہ ایم 9 کے ساتھ ایم 6 منصوبے پر کام اگلے سال شروع ہوجائے گا۔انہوں نے پورے ایم 6 پروجیکٹ کو تین الگ الگ حصوں میں تقسیم کرنےکا آپشن بھی پیش کیا تھا۔
پیر کو اجلاس کے دوران عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت اسی عرصے کے دوران خیبر پختونخوا میں مانسہرہ، ناران اور کاغان موٹرویز پر بھی کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کوئٹہ کراچی ہائی وے (این 25) کو بھی فور لین موٹر وے میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے لاہور سے قصور تک 18 کلو میٹر لنک روڈ کا تفصیلی پلان پیش کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔