متنازع نہری منصوبہ : علی محمد خان کا عارف علوی کو شوکاز دینے کا عندیہ

مرکزی رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اگر یہ بات ثابت ہوجائے کہ بطور صدر عارف علوی نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی تو پی ٹی آئی ان کو شوکاز نوٹس جاری کرے گی۔
سینیئر رہنما پی ٹی آئی اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے الزامات درست ثابت ہونےکی صورت میں پی ٹی آئی عارف علوی سے وضاحب طلب کرےگی۔
خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دو روز قبل یہ دعویٰ کیا تھا کہ متنازع نہریں بنانےکا فیصلہ نگران دور حکومت میں لیاگیا تھا اور اس دوران عارف علوی صدر کے عہدے پر فائز تھے۔
بلاول بھٹو زرداری کے دعوے پر رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہاکہ اگر بلاول بھٹو کے پاس اس الزام کا کوئی ثبوت ہےتو وہ بھی پیش کریں،جس کےبعد پارٹی عارف علوی کو شوکاز نوٹس جاری کرےگی اور ان سے وضاحت طلب کرے گی۔لیکن یہاں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہےکہ اگر یہ منصوبہ آصف زرداری کی موجودگی میں منظور ہوا ہے تو انہوں نے اسےروکنے کی کوشش کیوں نہیں کی؟
علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کےمعاملے پر سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
سوئٹزرلینڈ نے بھی پہلگام واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی خواہش کا اظہار کردیا
واضح رہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کےہمراہ 15 فروری کو چولستان کے اس بڑےمنصوبے کا افتتاح کیاتھا جس کا مقصد جنوبی پنجاب کی زمینوں کو سیراب کرنا تھا،تاہم سندھ میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے باعث اس منصوبے پر عملدرآمد روک دیا گیاہے۔