عدالت کا ایک بار پھر عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم

لاہور کی عدالت نے عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ دوبارہ کروانے حکم جاری کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی سماعت ہوئی،جس میں عدالت نے پراسکیوشن کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ۔

عدالت نے پولیس کو عمران خان کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت دےدی اور 9 جون کو رپورٹ پیش کرنےکا حکم دے دیا ۔

قبل ازیں پراسکیوشن کی جانب سے عمران خان کا جواب عدالت جمع کرایا گیا، جس میں ڈی ایس پی لیگل نے عدالت کو بتایاکہ جب تک ٹیسٹ نہیں ہوں گے تب تک تفتیش مکمل نہیں ہو گی۔ عمران خان تفتیشی افسران کے ساتھ تعاون کریں۔ہم عمران خان کے ساتھ تعاون کریں گے،انصاف ہوتا نظر  آئےگا

عدالت میں ڈی ایس پی لیگل جاوید کی جانب سے  جمع کرائی گئی رپورٹ میں مزید بتایاگیا تھا کہ عمران خان نے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانےسے انکار کیا۔انہوں نے 2 بار تحریری طور پر ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا اور بعد ازاں عمران خان نے تیسری بار زبانی ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا ۔

عدالت میں دائر رپورٹ میں پولیس کی جانب سے تفتیش کےلیے فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت کی استدعا کی گئی تھی،جس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نےکی۔

پاکستان سے جنگ کا پنگا لینے والا مودی اپنی شکست کیوں نہیں مان رہا ؟

یاد رہےکہ عمران خان کےخلاف جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت 12 مقدمات درج ہیں۔

Back to top button