پشاور میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن کیا جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کےمطابق دہشت گردوں کے قبضے سے ایس ایم جی، ایم فور، ایم 16، آئی ای ڈی سمیت بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔ہلاک دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی کے غیرملکی نیٹ ورک سے تعلق رکھتے تھے اور ڈی ایس پی سردار حسین سمیت دیگر اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھے۔
دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ گزشتہ رات ہونےوالے دہشت گرد حملوں میں سے 80 فیصد ناکام بنادیے گئے۔ دو واقعات میں پولیس کو جانی نقصان اٹھانا پڑا تاہم پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔
پی ٹی آئی دور میں طالبان کو بسایا گیا، دہشت گردی دوبارہ ختم کر کے دکھائیں گے : اسحاق ڈار
آئی جی پولیس کے مطابق 13 اور 14 اگست کی شب بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 14 میں سے 11 حملے بغیر کسی نقصان کے ناکام ہوئے۔ یوم آزادی کی رات حملوں نے دشمن کے عزائم واضح کر دیے لیکن پولیس کے بہادر جوانوں نے ملک کا دفاع کیا۔ آئی جی نے کہا کہ پولیس دہشت گردوں کی کسی بھی بزدلانہ کوشش کا فیصلہ کن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
