ڈی چوک احتجاج کیس : بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ڈی چوک 26 نومبر کے احتجاج کے کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء کی رخصت کےباعث ڈیوٹی جج افصل مجوکا نے کیس کی سماعت کی۔بشریٰ بی بی کی وکیل شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئیں۔
ڈیوٹی جج افصل مجوکا نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کرتےہوئے سماعت ملتوی کردی۔
ہم غلط جانب جا چکے ہیں،ٹیکسوں میں کمی کرنی چاہیے : چیئرمین ایف بی آر
واضح رہےکہ بشریٰ بی بی کےخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔