سری لنکا نے نیدر لینڈ کو شکست دیکر پہلی کامیابی سمیٹ لی

ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا نے نیدر لینڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹ لی ۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 19 ویں میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو  5 وکٹ سے شکست دی۔لنکن ٹائیگرز  نے سماراوکرما کے ناقابل شکست 91 رن کی بدولت 263 رن کا ہدف گیارہ گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

یہ میچ لکھنؤ کے اکانا اسپورٹس سٹی میں کھیلا گیا جہاں ہالینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 262 رن پر آؤٹ ہوگئی جب کہ اننگ کی دو گیندیں باقی تھیں۔نیدرلینڈز کی جانب سے سائبرینڈ اینجل بریکٹ 70 رن بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ لوگن وین بیک نے 59 رن بنائے۔سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشانکا اور کاسون راجیتھا نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ مہیش ٹھیکشانہ نے 1 وکٹ لی۔

نیدر لینڈ کا 263 رن کاہدف سری لنکا نے 48.2 اوور میں حاصل کرلیا،  سماراوکرما نے 91 رن کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔پتھم نسانکا 54  اور چریتھ اسالنکا نے 44 رن بنائے، دھننجایا ڈی سلوا 30 اور کوشل مینڈس نے 11رن بنائے۔نیدرلینڈز کے آریان دت نے 3 ،کولن ایکرمین اور میکیرن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

Back to top button