ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت چاروں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونےوالا اجلاس ری شیڈول کردیا گیا ہے،جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اب 19 مئی کو ہوگا۔

ذرائع کےمطابق جوڈیشل کمیشن کے 19 مئی کو ہونےوالے اجلاس میں بلوچستان اور سندھ ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کیا جائےگا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ جوڈیشل کمیشن پشاور اور اسلام آباد ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر بھی غور کرےگا۔

ذرائع کابتانا ہےکہ چار مئی تک چاروں صوبائی ہائی کورٹس کےلیے نامزدگیاں طلب کرلی گئی ہیں، ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس صاحبان کی تعیناتی کےلیے 3 سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔

چیف جسٹس نے ہی ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب جمع کرادیا

خیال رہے کہ  اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز سینارٹی کا تنازع آئینی بینچ میں زیر سماعت ہے، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں آئینی بینچ 22 اپریل کو کیس کی سماعت کرےگا۔

Back to top button