بیرونی دباؤ پر یقین نہیں رکھتے، عوامی طاقت سے عمران خان کو رہا کرائیں گے : علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بیرونی دباؤ پر یقین نہیں رکھتے،عوامی طاقت کے سہارے عمران خان کی رہائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مذاکرات کے حوالے سے کا کہنا تھاکہ میں بالکل مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہوں گا، عمران خان جو کررہے ہیں پاکستان کی خاطر کررہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان کی خاطر ہی فارم 47 کی حکومت کے ساتھ بیٹھےپر رضامندی کا اظہار کیا، پاکستان کے مستقبل کے حالات کو دیکھتےہوئے عمران خان نے کمیٹی بنائی۔

ان کاکہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی ذات کے بجائے پاکستان کے مستقبل کےلیے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی۔

پی ٹی آئی کی شرائط مذاکرات نہ کرنے والی بات ہے، وزیر دفاع

انہوں نے کہا کہ بیرونی دباؤ پر یقین نہیں رکھتےہمیں صرف اللہ کی ذات پر یقین ہے۔عوامی طاقت کےسہارے عمران خان کی رہائی ہوگی۔

علی امین گنڈاپور کاکہنا تھا کہ اتنی بڑی جماعت کےلیے بیرونی طاقت یا بیرونی بیانیے کی ضرورت نہیں۔

Back to top button