پاک بھارت کشیدگی : لاہور ، چکوال اور گھوٹکی میں ڈرون حملے، بھارتی ڈرون مار گرائے گئے

پاکستان کے مختلف علاقوں لاہور ، چکوال اور گھوٹکی میں بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرون حملے کیے ہیں۔ سکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ڈرون مار گرائے۔

لاہور کے علاقے والٹن کے ملحقہ علاقوں میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ذرائع کےمطابق والٹن میں واقع ایک اہم سکیورٹی ادارے کےدفتر کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس پر سکیورٹی اداروں نے فوری ردعمل دیتےہوئے بھارتی ڈرون کو فضا میں ہی مار گرایا۔

ذرائع نے بتایاکہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا۔ تاہم، عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔واقعے کےبعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

ذرائع کےمطابق بھارتی ڈرون حساس مقامات کی جاسوسی کےلیے اڑایا گیاتھا اور سرحد پار سے آپریٹ کیا جارہا تھا جسے مار گرایا دیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کا بتانا ہےکہ چکوال میں ڈھمن کے علاقے میں دیوالیاں کےقریب ڈرون گر گیا تاہم کوئی جانی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا۔

پولیس نے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لےکرتحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،مزید برآں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئےہیں۔

جب کہ گھوٹکی میں پاک بھارت سرحدی علاقے کھینجو میں ڈرون حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی اوباڑو کاکہنا ہےکہ پولیس پاک بھارت سرحدی علاقے کھینجو روانہ کردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ ڈرون حملے میں زخمی ہونےوالے شخص کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لایا جارہا ہے۔

پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے گوجرانوالہ میں بھارتی ڈرون مار گرایا

ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو کاکہنا ہےکہ ڈرون گرنےکا واقعہ داد لغاری تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے۔

ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو نے کہاکہ داد لغاری کی نواحی گوٹھ میں دھماکے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ڈرون کا ملبہ ملا،ڈرون کا ملبہ قبضے میں لےلیا ہے۔

ان کاکہنا ہےکہ دھماکا صبح ساڑھے 8 بجے ہوا، صورت حال کا جائزہ لےرہے ہیں۔

Back to top button