عیدالاضحیٰ خود احتسابی، قربانی اور اتحاد کا مقدس موقع ہے : آئی ایس پی آر

عیدالاضحیٰ کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا،چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ائیر اسٹاف ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پوری قوم کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کےمطابق افواج پاکستان نے اپنے پیغام میں ملک میں پائیدار امن، خوش حالی اور قومی یکجہتی کےلیے نیک تمناؤں اور مخلص دعاؤں کا اظہار کیاہے۔

 پیغام میں کہاگیا کہ پاکستانی قوم کی ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کرتےہیں اور افواج پاکستان، قانون نافذ کرنےوالے اداروں اور بہادر شہریوں کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، جو مادرِ وطن کی سلامتی اور استحکام کےلیے ہر محاذ پر ڈٹےہوئے ہیں۔

افواج پاکستان نے کہاکہ عیدالاضحیٰ خود احتسابی، قربانی اور اتحاد کا مقدس موقع ہے، جو ہمیں معاشرتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینےکی تلقین کرتا ہے۔

اس موقع پر یہ عزم دہرایا گیاکہ افواجِ پاکستان قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور ملک کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کےلیے اپنے مقدس فریضے کی ادائیگی میں ہمہ وقت مستعد ہیں۔

پیغام میں شہداء پاکستان کے عظیم اہل خانہ کو بھی خراج عقیدت پیش کیاگیا جن کے پیاروں نے قوم اور امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔افواجِ پاکستان نے کہاکہ قوم ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھےگی اور ان کے اہل خانہ ہمارے دلوں میں خاص مقام رکھتےہیں۔

Back to top button