غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی نا قابل قبول ہے : جرمن چانسلر

فلسطینیوں کو غزہ سے مصر اور اردن منتقل کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو جرمن چانسلر اولاف شولز نے نا قابل قبول قرار دےدیا۔

جرمن چانسلر اولاف شولز کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ سے مصر اور اردن منتقل کرنے کا منصوبہ پیش کرنے کےبعد انہیں بے دخل کرنا ’ناقابل قبول‘ ہوگا۔

اولاف شولز نے کہاکہ حالیہ عوامی بیانات کی روشنی میں،میں واضح طور پر کہتاہوں کہ غزہ کے شہریوں کی نقل مکانی کا کوئی بھی منصوبہ (غزہ کےشہریوں کو مصر یا اردن بے دخل کرنےکا خیال) ناقابل قبول ہوگا۔

چانسلر اولاف شولز نے دو ریاستی حل کےلیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور کہاکہ فلسطینی اتھارٹی کو غزہ کی پٹی کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے، شولز نے کہاکہ امن صرف اسی صورت میں آسکتا ہے جب خودمختار مستقبل کی امید ہو۔

انہوں نے کہاکہ وہ تمام لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ فلسطینی ریاست میں خودمختار مغربی کنارے اور غزہ کےبغیر خطے میں امن ہوسکتا ہے،تو یہ منصوبہ کام نہیں کرےگا۔

چینی چیٹ بوٹ نےامریکی کمپنیوں کابھٹا بٹھا دیا،1کھرب ڈالرزکانقصان

دوسری جانب  امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مصر کے وزیر خارجہ کو کہا ہےکہ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہےکہ حماس دوبارہ کبھی غزہ پر حکومت نہ کرسکے۔

امریکی محکمہ خارجہ سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ’مارکو روبیو نے حماس کا احتساب کرنےکی اہمیت پر بھی زور دیا‘۔

امریکی وزیر خارجہ نے جنگ کےبعد کی منصوبہ بندی کو آگے بڑھانے کےلیے قریبی تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ حماس کبھی بھی غزہ پر حکومت نہ کرسکے اور نہ ہی اسرائیل کو دوبارہ دھمکی دے سکے۔

Back to top button