فیصل چوہدری نے ن لیگ پر مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام لگادیا
![Faisal Chaudhry accused the PML-N of sabotaging the talks](https://googlynews.tv/wp-content/uploads/2025/01/9-فیصل-چوہدری-نے-ن-لیگ-پر-مذاکرات-سبوتاژ-کرنے-کا-الزام-لگادیا-780x470.jpg)
عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں ایک طبقہ چاہتا ہے کہ سیاسی عدم استحکام برقرار رہےاور مذاکرات کامیاب نہ ہوں جب کہ اسپیکر ایاز صادق اور رانا ثنا اللہ مذاکرات کے خواہاں ہیں۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور رانا ثناء اللہ نے عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کروانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کےمطابق ن لیگ میں ایک طبقہ چاہتا ہےکہ سیاسی عدم استحکام برقرار رہے اور مذاکرات کامیاب نہ ہوں۔
عمران خان کو ڈیل کی پیش کش سے متعلق سوال پر فیصل چوہدری نے کہاکہ مجھے علم نہیں کہ یہ پیش کش حکومت کی طرف سے ہوئی یا اصل حکومت کی طرف سے،البتہ پیش کش ہوئی ہےاور یہ عمران خان نے خود بتایاہے۔
فیصل چوہدری کےمطابق عمران خان کو 2 آفرز ہوئی تھیں،ایک پیش کش اٹک جیل میں ہوئی تھی کہ 3 چار سال کےلیے باہر چلیں جائیں اور اب کہا گیاکہ آپ کو ہاؤس اریسٹ میں بھیج دیتے ہیں۔
پرویز الٰہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد
فیصل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کےلیے آغاز کیا ہے،ہمارے ابتدائی طور پر 2 مطالبات ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم اور مینڈیٹ کی بحالی کا مطالبہ ہم نے فی الحال پس پشت ڈال دیاہے۔
عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کےمطابق یہ ممکن ہےکہ عمران خان پر دباؤ ڈالنےکی وجہ سے سزا نہیں سنائی جارہی اور ایک تلوار لٹکائی جا رہی ہے لیکن وہ دباؤ میں نہیں آتے اور کہہ چکےہیں کہ سزا جو سنانی ہے وہ سنا دیں۔
فیصل چوہدری کے مطابق یہ بھی ممکن ہےکہ اس وقت حکومت نہیں چاہتی کہ عمران خان کو سزا سناکر یہ معاملہ زبان زد عام کیاجائے اور بین الاقوامی سطح پر بھی اس کیس کو کوریج ملنےلگ جائے۔