فیصل واوڈا 60 ارب کا میگا اسکینڈل سامنے لے آئے

سینیٹر فیصل واوڈا وزارت پورٹ اینڈ شپنگ میں 60 ارب روپے کا میگا اسکینڈل سامنے لے آئے۔
سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے میری ٹائم کے چیئرمین سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ کروڑوں روپے ایکڑ والی زمین 8 سے 10 لاکھ روپے ایکڑ پر دی گئی،جو دستاویز 5 سال میں ایف آئی اے،اینٹی کرپشن اور نیب جمع نہ کرسکی وہ میں کرچکا ہوں۔

فیصل واوڈا نےکہا کہ جہاں میرے سو دشمن ہیں وہاں ایک دوست بھی ہے،صرف پورٹ قاسم کی زمین نہیں کے پی ٹی کے بھی کاغذات جمع کیے ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ وزارت میری ٹائم اور شپنگ میں غیر قانونی تعیناتیوں سے متعلق بھی دستاویزات ہیں، 2018ء سے پہلے 14 ہزار ایکڑ زمین تھی، اب صرف 35 ایکڑ رہ چکی ہے۔

بیرسٹر گوہر کی پس پردہ مذاکرات کی تردید

فیصل واوڈا نے یہ بھی کہاکہ اس میں ذمے داروں کےساتھ وزیر برائے میری ٹائم قیصر احمد شیخ کی مجرمانہ غفلت شامل ہے۔

Back to top button