پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 9 ہزار سے کم

پاکستان میں کورونا وائرس کی مجموعی صورت حال اگرچہ بہتر ہے تاہم گزشتہ کچھ روز سے ملک کے مختلف حصوں میں کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد کچھ مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی لگا دیا گیا ہے۔
ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 260 ہے جس میں سے 2 لاکھ 99 ہزار 836 صحتیاب ہوئے ہیں جب کہ 6 ہزار 517 کا انتقال ہوا ہے۔ آج 5 اکتوبر کی دوپہر تک ملک میں کورونا وائرس کے مزید 260 مریضوں اور ایک موت کی تصدیق ہوئی جب کہ 868 افراد شفایاب بھی ہوگئے۔ ان مجموعی کیسز میں بلوچستان کے 28 کیسز گزشتہ روز کے تھے جو آج رپورٹ ہوئے، جس کے بعد وہاں کیسز کی مجموعی تعداد 15 ہزار 399 ہوگئی۔ اگر اس وائرس کی بات کریں تو اس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد یہ پورے ملک میں پھیل گیا۔ ابتدا میں اس وائرس کے کیسز کی تعداد کم تھی تاہم بعد ازاں اس میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور مئی اور جون میں کافی کیسز رپورٹ ہوئے۔ جون میں تو صورتحال یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ یومیہ 6 ہزار سے زائد کیسز اور 100 سے زائد اموات رپورٹ ہونے لگی تھیں، مزید یہ ہسپتالوں پر دباؤ بڑھنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں۔تاہم جولائی میں وائرس کے کیسز میں کمی آنے کا سلسلہ شروع ہوا جو اگست میں کچھ بہتر ہوا اور پھر ستمبر میں اس میں مزید بہتری دیکھی جارہی ہے۔اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملک میں 6 ماہ سے بند تعلیمی اداروں کو بھی 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم گزشتہ کچھ روز سے کیسز میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد کچھ مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ملک میں آبادی کے حساب سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 129 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں ان نئے مریضوں کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 99 ہزار 941 ہوگئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس مزید 23 افراد کو متاثر کیا۔ان نئے مریضوں کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 16 ہزار 789 تک پہنچ گئی۔
ملک کے کم متاثرہ علاقوں میں سے ایک گلگت بلتستان میں کورونا کی عالمی وبا کے 24 نئے کیسز اور ایک موت کی تصدیق ہوئی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ان 24 نئے مریضوں نے کیسز کی مجموعی تعداد کو 3 ہزار 852 تک پہنچا دیا۔ اس کے علاوہ ایک فرد کے انتقال کے بعد مجموعی اموات 89 ہوگئیں۔
پاکستان کے سب سے کم متاثر حصے آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 46 نئے مریض سامنے آئے۔ آزاد کشمیر میں ان نئے مریضوں کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 862 ہوگئی۔ ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 868 مریض شفایاب ہوگئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مزید 868 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 836 تک پہنچ گئی۔ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:
مصدقہ کیسز: 315260
اموات: 6517
صحتیاب: 299836
فعال کیسز: 8907
ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 341 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد99 ہزار 941 تک پہنچ چکی ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 38 ہزار 76 افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 399 ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 789، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 852 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 862 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔
ملک میں اموات کی صورتحال:
سندھ: 2521
پنجاب: 2240
خیبرپختونخوا: 1262
بلوچستان: 146
اسلام آباد: 183
گلگت بلتستان: 89
آزاد کشمیر: 76

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button