لاک ڈاؤن: ملک میں بجلی کی طلب میں 25 فیصد کمی

ملک بھر میں لاک ڈاون کے باعث بجلی کی طلب معمول سے نسبتاً 20 سے 25 فیصد کم ہوگئی۔
این ٹی ڈی سی کے ذرائع نے بتایا کہ اس وقت ملک میں بجلی کی طلب 9 ہزار 524 میگاواٹ ہے، کورونا وائرس کے بعد کی صورت حال سے بجلی کی طلب کم ہوئی۔
گزشتہ سال ان دنوں میں بجلی کی طلب ساڑھے 12 ہزار میگا واٹ سے 13 ہزار میگا واٹ تھی، اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے ان دنوں بجلی کی طلب تقریباً 3ہزار میگاواٹ کم ہے۔
ذرائع کے مطابق ان دنوں بجلی کی طلب کا تخمینہ 12500 سے 13000 ہزار میگاواٹ تک لگایا گیا تھا تاہم صنعتوں کی بندش سے 2500 سے 3 ہزار میگاواٹ تک بجلی طلب گرگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button