اسرائیلی فوج کی جارحیت میں مزید 3 فلسطینی نوجوان شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تینوں نوجوانوں کو جارحیت پسند اسرائیلی فوج نے نابلس کے پناہ گزین کیمپ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا جب کہ 7 فلسطینی زخمی بھی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 24 سالہ عبداللّٰہ ابو حمدان، 30 سالہ فاتی ابو رزق اور 32 سالہ محمد ابو زیتون کے نام سے ہوئی ہے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔سرچ آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے کئی گھر بھی مسمار کردیے۔ خواتین و بچوں کو ہراساں کیا اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

Related Articles

Back to top button