ہسپتالوں میں اب روبوٹ خدمات سرانجام دیں گے

سعودی عرب کے اسپتال میں اب انسانی عملے کے ساتھ روبوٹ بھی خدمات انجام دیں گے۔’نور آر ون’ نامی روبوٹ دی کنگ فیصل اسپیشل اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں اپنی خدمات فراہم کریں گے جو مریضوں سمیت تیمارداروں کا بھی خیال رکھیں گے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس روبوٹ کو اسپتال کے عملے کو جدید ترین معلومات اور ٹیکنالوجی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے خصوصی طور پر پروگرام کیا گیا ہے جس کا مقصد ملازمین اور مریضوں دونوں کے مجموعی تجربے کو بڑھانا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ‘نور آر ون’ روبوٹ کو اسپتال کے ہیلتھ کیئر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے جو عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں  تکنیکی مدد فراہم کرتا ہے۔

Related Articles

Back to top button