سیاستدان ٹھیک ہو جائیں تو سب ادارے ٹھیک ہو جائیں گے

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاستدان ٹھیک ہو جائیں تو سب ادارے ٹھیک ہو جائیں گے۔

مہنگائی کے خلاف نکالے گئے لانگ مارچ کی قیادت کرنے والے امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ یہ لوگ حکومت میں ہوں تو یہاں اور اقتدار میں نہ ہوں تو بیرونِ ملک ہوتے ہیں۔صرف ایک طبقہ ’حکمراں‘ خوش حال ہے، مرکز اور صوبوں میں نگراں حکومت قائم ہو جانی چاہئے، ملک میں فی الفور عام انتخابات ہونے چاہئیں،

سراج الحق نے کہا کہ 23 کروڑ عوام اس وقت پریشان ہیں، آج ایک زرعی پاکستان میں آٹا، چینی، پانی اور بجلی نہیں مل رہی، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا ووٹر آج مایوس ہے، ان تینوں جماعتوں نے وہ کیا جو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف نے کہا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو سیاست کا حصہ نہیں ہونا چاہئے، ان کے تمام تجربات ناکام ہوئے ہیں، سراج الحق کی قیادت میں لانگ مارچ گجرات سے راولپنڈی کی طرف روانہ ہوا، راستے میں جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا لالہ موسیٰ پہنچنے پر استقبال کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button