وزیراعلیٰ کیلئے نام پراتفاق ، عبدالقدوس بزنجو بطور سپیکر مستعفی

بلوچستان عوامی پارٹی نے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کر لیا جس کے بعد عبدالقدوس بزنجو نے سپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ اورنئے سپیکر کے ناموں پر غور کیا گیا ، سپیکر کے لیے میر جان محمد جمالی کے نام پر اتفاق سامنے آیا ہے۔

نئی حکومت میں بی اے پی کے ان اراکین کو اہم وزارتیں دی جائیں گی جو جام کمال خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا حصہ رہے ، جام کمال حکومت کی اتحادی جماعت اے این پی کی جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مخالفت کے باعث نئی حکومت میں شمولیت کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔

اے این پی کو آئندہ حکومت کا حصہ بنانے سے متعلق مشاورت کی جا رہی ہے ، ایچ ڈی پی کو آئندہ حکومت میں شامل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ تحریک انصاف کو صوبے میں ایک اور وازت دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد صوبے میں تحریک انصاف کے وزرا کی تعداد 3 ہو جائے گی۔

بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی جماعتیں جمعیت علمائے اسلام (ف)، بی این پی (مینگل) اور پشتونخواملی عوامی پارٹی آئندہ حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے وہ بدستور بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں گے۔

Related Articles

Back to top button