وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

وزیرخارجہ بلاول بھٹو ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر ایران گئے ہیں ۔

بلاول بھٹو کے دورہ ایران کے دوران اقتصادی تجارتی تعلقات سمیت دیگر مشترکہ مفادات کو زیر غور لایا جائے گا۔

اسلام قبول کرنے والے مشہور کورین گلوکار کی پاکستان آمد

وزیر خارجہ کا ایران پہنچنے پر ایرانی ہم منصب امیر عبداللہیان نے استقبال کیا اور بعد ازاں ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بحیثیت وزیر خارجہ ایران کے اپنے پہلے دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری ایرانی صدر، ایرانی ہم منصب سمیت دیگر حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

بیان کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا جن میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات، ایران سے بجلی کی فراہمی، سرحدی غذائی منڈیوں، سڑک اور ریل روڈ اور زائرین کی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا خاص طور پر افغانستان سمیت جنوبی ایشیا کی مجموعی صورتحال کے ساتھ ساتھ اسلاموفوبیا سے نمٹنے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ وزیر خارجہ کل بدھ کو مشہد کا دورہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کا دورہ ایران دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کا حصہ ہے۔

Related Articles

Back to top button