کورونا فنڈنگ کےلیے پاک بھارت سیریز کرائی جائے

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کوروناوائرس کے خاتمے کے فنڈ جمع کرنے کےلیے پاکستان اور بھارت کے درمیان تین روزہ میچ سیریز کروانے کی تجویز دیدی۔
شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 یا ایک روزہ میچز کی سیریز ہو جس سے کورونا فنڈ جمع کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیریز بغیر شائقین کے ہوگی جس میں کھلاڑیوں اور انتظامیہ سمیت صرف براڈکاسٹنگ یونٹ موجود ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جانتا ہوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ حالات رہتے ہیں لیکن اس سیریز سے دو فائدے ہوں گے، ایک تو عالمگیر وبا سے لڑنے کےلیے فنڈ جمع کیا جائے گا اور دوسرا دونوں ملکوں کی جانب سے امن کا تاثر دیا جائے، اس میں کوئی برائی نہیں مگر پھر بھی کچھ لوگوں کو یہ آئیڈیا برا لگ رہا ہے۔ اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ سب اس وقت لاک ڈاؤن میں گھروں میں موجود ہیں اور اگر پاک بھارت سیریز اس دوران ہوتی ہے تو لاتعداد شائقین دیکھیں گے جس سے دونوں ممالک کے لیے ہی بہت سارا فنڈ جمع ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے بجائے سیریز منعقد کرنے کےلیے دبئی بہتر آپشن ہوگا۔

خیال رہے کہ کرکٹ کھلاڑی بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالنے کےلیے کوشاں ہیں۔ مگر بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کے فاؤنڈیشن کی حمایت کرنے پر بھارتی عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button