ہمارےنمبرزپورے،تحریک عدم اعتمادکامیاب ہوگی، ناکام نہیں لوٹیں گے

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اورجے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارے نمبر پورے ہیں اور ہم آگے بڑ رہے ہیں ،عدم اعتماد کی تحریک بھی تیار ہے،تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی،ناکام نہیں لوٹیں گے.
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا حکمران قوم کے پیسے سے اپنے ممبران کو فرار کرا رہے ہیں۔حکمران تنہا ہو چکے ہیں اور ملک سے بھاگنے کی تیاریاں ہورہی ہیں.
انہوں نے پشاور میں ہونے والے حالیہ دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا سفاک ہاتھوں نے پشاور کے ساتھ ظلم کیا، کسی زمانے میں کچھ لوگ فسادات کرتے تھے جو ناکام ہو چکے تھے، متاثرین کو اطمینان دلانے کے لیے آئے ہیں، ہم سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور باہمی اخوت کا ماحول خراب نہیں ہونے دیں گے۔ ریاست عوام کو تحفظ فراہم کیوں نہیں کر سکتی، حکمران سمجھتے ہیں کہ عوام کے نمائندے ہیں لیکن وہ ناکام ہو چکے ہیں

Related Articles

Back to top button