فواد چوہدری کا عمران خان ریلیز کمیٹی بنانے کا اعلان

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہی نہیں کہ عمران خان باہر آئے،اس لیےہم نے عمران خان ریلیز کمیٹی کا اعلان کیا ہے اس کی تفصیل جلد لےکر آؤں گا۔

فواد چوہدری کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی میں جو کچھ چل رہا ہے وہ میری سمجھ سے باہر ہے،5 دن ہوگئے عمران خان سےرابطہ نہیں ہے،اس کےباوجود پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں سب کچھ معمول کےمطابق چل رہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ ایک غیر اہم کیس میں دلائل دیے جا رہے ہیں جیسے ملٹری کورٹس کا فیصلہ وکیلوں کی دلیلوں سے ہونا ہو،بیرسٹر گوہر لاہور چلےگئے ہیں،عمران خان اور بشریٰ بی بی کےساتھ سوائے ان کے 2 وکلا مبشر اور فیصل کےکوئی بندہ نظر نہیں آ رہا،باقی لوگ غیرمتعلق کیوں ہیں؟

ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کا مسئلہ میں نہیں ہوں، 1900 کارکن ابھی بھی گرفتار ہیں،عمران خان اور بشریٰ بی بی کےلیے آپ نے کیاکیا؟پورے انتخابات چوری ہوئے آپ گھر پر بیٹھے رہےلیکن سیاسی کمیٹی کی میٹنگ میرے اوپر ہو رہی ہیں۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیاکہ ایک سازش کےتحت اسٹبلشمنٹ نے ہم جیسے لوگوں کو نکالا،ہمیں ٹھڈے اور مکےمارے گئے اور فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا، ہمارے عذاب ختم نہیں ہوئےلیکن ہمارے خلاف پیسے دےکر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ قیادت سے پوچھیں کہ ایک گھنٹہ جیل نہیں گئے،سلمان اکرم راجہ،شیخ وقاص اکرم سے پوچھتاہوں کتنی دیر جیل میں رہےاور باہر کیسے جاتے ہیں؟ شعیب شاہین پچھلےدنوں ہی باہر گئے اور فنڈنگ کر کے واپس آگئے۔

فواد چوہدری نےکہاکہ یہ قیادت اگر مخلص ہوتی تو اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگاتی،یہ لوگ چاہتےہی نہیں کہ عمران خان باہر آئے، عمران خان باہر آگئےتو ان کی دوکانیں بند ہوں گی، اس لیےہم نے عمران خان ریلیز کمیٹی کا اعلان کیا ہے اس کی تفصیل جلد لےکر آؤں گا۔

محسن نقوی کی شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کی رہائشگاہ آمد،اہل خانہ سے ملاقات

انہوں نے اپیل کی کہ پی ٹی آئی کےمخلص کارکن عمران خان کی رہائی کےلیے اکھٹے ہو جائیں باقی سیاست بعد میں ہوتی رہے گی۔

Back to top button