بجٹ : ریئل اسٹیٹ سیکٹر کےلیے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز

بجٹ میں پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کےلیے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے، بلڈرز اور ڈیولپرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

وفاقی بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکس کم کرنے کی تجویز ہے،اوورسیز پاکستانیوں کو کنسٹرکشن میں سرمایہ کاری کےلیے مراعات کی تجویز بھی دی گئی ہے،پراپرٹی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی ردوبدل کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ سمندر پار پاکستانیوں کےلیے پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے پر غور کیا جائے گا،سمندر پار پاکستانیوں کو تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کےلیے مراعات کی تجویز دی گئی ہے۔

سمندر پار پاکستانیوں کےلیے پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے،پراپرٹی کی خریداری پر لیٹ،نان فائلرز کےلیے ایکسائز ڈیوٹی میں ردوبدل کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

بجٹ : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز

بجٹ میں پراپرٹی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی ردوبدل کی تجویز ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ اگر ان تجاویز کو منظور کر لیا گیا تو پراپرٹی سیکٹر میں ایک بار پھر سرمایہ کاری میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Back to top button