فیلڈ مارشل عاصم منیر کے امریکی دوروں کے پھل نظر آرہے ہیں : طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا بی ایل اے اور اس کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ کو امریکا کی جانب سے بین الاقوامی دہشت گرد قراردینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے امریکی دوروں کے پھل نظر آ رہے ہیں

وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے دہشت گرد قرار دی گئی فتنہ الہندوستان کی ان تنظیموں کی فنڈنگ مختلف ممالک سے ہوکر پاکستان پہنچتی ہے۔

سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی مؤقف کی ایک بار پھر تائید ہوگئی،پاکستانی حکام ٹرمپ انتظامیہ کو اپنی بات سمجھانے میں کامیاب ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دونوں امریکی دوروں کے پھل نظر آ رہے ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایک دن میں2، 2  بار بات ہوتی رہی۔

Back to top button