نند بھاوج کی لڑائی سے فتنہ پارٹی گروپ بندی کا شکار ہوگئی : عظمی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہےکہ نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی کے 5 گروپ بنا دیے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جنہوں نے انقلاب لانا تھا وہ اب آپس میں گتھم گتھا ہورہے ہیں نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی میں 5 گروپ بنا دیےہیں۔

عظمی بخاری کاکہنا تھاکہ پاکستان اب کسی فتنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔قوم کی مدد سے ہر فتنے کو کچل دیا جائےگا۔سول نافرمانی کی تحریک چلانےوالے کو پہلے بھی منہ کی کھانی پڑی تھی۔جب بھی ملک ٹریک پر آتا ہے کوئی فتنہ رخنہ ڈالنے نکل پڑتاہے۔

عمران خان کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست 20 ہزار جرمانے کے ساتھ خارج

انہوں نےکہا کہ 11 سال سے جو جماعت ایک صوبےمیں حکومت کر رہی ہے وہاں صرف مولا جٹ سیریل چل رہی ہے۔مخالفین احتجاج، جلسے اور دھرنوں کی سیاست سے باہر نہیں نکل رہے۔ مریم نواز اللہ کی مدد سے صوبے کی قسمت بدل رہی ہیں۔ پنجاب میں زراعت کے شعبےمیں جدت لانے کےلیے بھی معاہدہ ہو چکا۔

Back to top button