وزیر خارجہ اسحٰق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے،جہاں وہ سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا ایئرپورٹ پر افغان حکومت کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا،جن میں وزیر مالیات و انتظام،وزارت خارجہ، ڈاکٹر محمد نعیم وردک،وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل،مفتی نور احمد، چیف آف اسٹیٹ پروٹوکول، فیصل جلالی شامل تھے۔

نائب وزیر اعظم کےوفد میں سیکرٹریز داخلہ و ریلوے سمیت وزارت خارجہ اور ایف بی آر سے سنیئر افسران شامل ہیں۔

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار یہ دورہ افغان عبوری حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں جس میں وہ قائم مقام افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخند،قائم مقام نائب وزیر اعظم برائے معاشی امور ملا عبد الغنی برادر اور قائم مقام وزیر خارجہ امور خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

مذاکرات میں تجارت،سکیورٹی اور عوامی رابطوں سمیت تمام امور زیر بحث آئیں گے،وزارت خارجہ کا قلمبند سنبھالنے کے بعد سینیٹر اسحٰق ڈار کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے۔

قبل ازیں نور خان ایئر بیس پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں،افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے،کوشش ہوگی کہ دونوں ممالک مل کر کام کریں۔

غیرقانونی افغان شہریوں کوپاکستان بدرکرنےکی4وجوہات کونسی؟

انہوں نے کہا کہ کچھ عوصے سے دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری رہی ہے، وزیر اعظم سمیت سب نے فیصلہ کیا ہےکہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کی جائے

Back to top button