آئندہ پندرہ روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

آئندہ پندرہ روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 7 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں معمولی کمی کی وجہ سے آئندہ پندرہ روز کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 3.5 اور 7 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔تاہم یہ ریلیف ٹیکس کی غیرتبدیل شدہ شرح سے مشروط ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیکس کی شرح کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونےوالے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے کی کمی کا تخمینہ لگایاگیا ہے،جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی کا تخمینہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی بین الاقوامی قیمت میں تقریباً 1.5 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کمی سے لگایاگیا ہے۔

چین پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے : چینی نائب وزیر خارجہ

ایکس ڈپو پیٹرول کی موجودہ قیمت 252.63 روپےفی لیٹر ہے۔پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ،چھوٹی گاڑیوں،رکشوں اور دو پہیوں والی سواری میں استعمال ہوتا ہے اور اس کا براہ راست اثر متوسط ​​اور نچلےمتوسط ​​طبقے کے بجٹ پر پڑتا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ ایکس ڈپو قیمت 256.64 روپےفی لیٹر ہے۔

Back to top button