گنڈاپور کا اسحٰق ڈار سے دورہ افغانستان پر صوبائی حکومت کو شامل نہ کرنے کا شکوہ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے دورہ افغانستان میں صوبائی حکومت کو ساتھ شامل نہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات خوش آئند ہیں تاہم اکیلے جانا کسی کے حق میں نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ پاک افغان مذاکرات میں سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر خیبرپختونخوا کو چھوڑ دیاگیا،ہم نے مذاکرات کےلیے ٹی آو آرز بھی بھیجے لیکن کوئی جواب نہیں دیاگیا، مذاکرات اور معاہدوں کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
علی امین گنڈا پور نےکہا کہ اگر ہمارے جرگے کو مان لیا جائےتو خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔
چولستان نہر اتفاق رائے کے ساتھ ہی بنے گی : رانا ثنا اللہ
ان کاکہنا تھا کہ غیرمہذب طریقے سے افغان مہاجرین کو واپس بھیجنا اشتعال کا سبب بنا ہے،مہاجرین کو باعزت طریقے سے رخصت کرنا چاہیے۔