گنڈاپور کا اسلام آباد احتجاج کے دوران گرفتار مظاہرین کی رہائی کےلیے وزیر اعظم کو خط
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں پرتشدد احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی رہائی کےلیے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
اپنے خط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے لکھاکہ ڈی چوک احتجاج کے بعد اسلام آباد میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا مزدور طبقہ نشانہ بنایاگیا۔
انہوں نے لکھاکہ خیبرپختونخوا کے شہریوں سے ایسا رویہ رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسلام آباد میں غیرقانونی گرفتار خیبرپختونخوا کے شہریوں کو فوری رہاکیا جائے۔
خط میں علی امین گنڈاپور نےکہا کہ پاکستان جیسے وفاق میں اکثریتی طاقت کےبجائے ضروری ہےکہ سیاسی معاملات کو پر امن اور تعمیری مکالمے کےذریعے حل کیا جائے۔
گنڈاپور نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ ان "جعلی ایف آئی آرز” کو ختم کریں اور غیرمنصفانہ طور پر گرفتار کیےگئے افراد کو فوری رہا کریں۔
علیمہ خان کی درخواست مسترد ،عدالت نے10ہزارجرمانہ کردیا
یاد رہے کہ عمران خان کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کےلیے دی جانےوالی فائنل کال کے بعد بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں اسلام آباد کےلیے احتجاجی مارچ کیا گیا تھا،تاہم 26 نومبر کو مارچ کے شرکاء اور پولیس میں جھڑپ کےبعد پی ٹی آئی کارکن اسلام آباد سے ’فرار‘ ہوگئے تھے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کےمظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں تقریباً ایک ہزار 400 مشتبہ افراد کو گرفتار کیااور پولیس نے احتجاج میں ملوث افراد کے خلاف متعدد مقدمات درج کرلیے ہیں۔