گلگت بلتستان : لینڈسلائیڈنگ سے 8 رضاکار جاں بحق، 3 زخمی

گلگت بلتستان کے دنیور نالے میں واٹر سپلائی کی بحالی کے دوران لینڈسلائیڈنگ سے 8 رضاکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی مرمت کررہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ ان پر آ گرا، جس کے باعث کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔
اسپتال ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونےوالے تمام افراد مقامی رضاکار تھے جب کہ 3 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق خدشہ ہےکہ مزید افراد اب بھی ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں، اور مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلیشیئرز پگھلنے کا عمل تیز ہوگیا ہے، جس سے شیشپر نالے میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ اور نتیجتاً سیلاب آیا۔ اس سیلاب نے قریبی آبادیوں کی زرعی زمینوں اور درختوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

وزیراعظم  شہبازشریف کا آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

ترجمان نے مزید بتایاکہ سیلاب کی وجہ سے قراقرم ہائی وے کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث شاہراہ ہنزہ ایک بار پھر بند ہوگئی ہے۔کٹاؤ کے باعث ہنزہ جانے والی ٹریفک کو متبادل نگر روٹ پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Back to top button