About Us

گوگلی نیوز کیا ہے؟

گوگلی نیوز googlynews۔tv ایک ڈیجیٹل میڈیا پروجیکٹ ہے جو کہ ایک نیوز پورٹل اور یوٹیوب چینل پر مبنی ہے، گوگلی نیوز کا ماٹو اور سلوگن The Uncensored Media ہے۔

ڈیجیٹائزڈ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے سیلاب کے باعث اب کوئی بھی مطلوبہ انفرمیشن یا ڈیٹا موبائل فون، ٹیبلیٹ یا کسی اور انٹریکٹو میڈیا ڈیوائس کے ذریعے سامعین تک تیزی سے پہنچ جاتا ہے۔ ہاتھ میں پکڑے موبائل اور اس جیسے دیگر کئی مواصلاتی آلات نے مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا کے فرق کو دھندلا دیا ہے۔ ہر طرح کے ڈیجیٹل گیجٹس کی دستیابی کے باعث عام آدمی کسی انفرمیشن یا ڈیٹا تک رسائی کے لیے مکمل آزاد ہے۔

کڑوا سچ تو یہ ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کے سیلاب نے بڑی حد تک پرنٹ میڈیا یعنی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا یعنی ٹی وی سکرینز کو بہت پیچھے کر دیا ہے۔ بنیادی وجہ یہ یے کہ پاکستان میں اخبارات اور ٹی وی چینلز بڑی حد تک ریاستی سنسرشپ سے دوچار ہیں، لہذا درست انفارمیشن تک رسائی کے لیے عوام کی اکثریت سنسر شپ سے آزاد سوشل میڈئا پلیٹ فارمز کی طرف رجوع کر رہی یے۔

گوگلی نیوز بھی ایسا ہی ایک آزاد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو سینسرشپ پر یقین نہیں رکھتا۔ گوگلی نیوز پیشہ ور صحافیوں پر مبنی ایک ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو عوام کو انکے بنیادی آئینی حق خصوصاً اظہار رائے اور سوچ کی آزادی کے حوالے سے شعور دینے کے علاوہ غیر سنسر شدہ رپورٹنگ کے لیے پرعزم ہے۔ گوگلی نیوز کی ایڈیٹوریل ٹیم کئی روایتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح صرف ویوز حاصل کرنے کے لیے جھوٹ پھیلانے اور افواہیں اڑانے پر یقین نہیں رکھتی۔ اسی لیے گوگلی نیوز کی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر حقائق پر مبنی خبریں اور ذمہ دارانہ تجزیے پوسٹ کیے جاتے ہیں۔

گوگلی نیوز کا ایڈیٹوریل بورڈ سمجھتا ہے کہ عام آدمی کو ہر قسم کی انفرمیشن تک رسائی کا حق ہے اور وہ یہ ادراک بھی رکھتا یے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے استفادہ کرنے والے ناظرین اور قارئین کو زیادہ تر میڈیا مالکان اتنا ہی سچ بتاتے ہیں جتنا کہ انہیں اس سنسر زدہ معاشرے میں بتانے کی اجازت ملتی ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ حکومتی اشتہارات کے حصول کی خاطر بھی مین سٹریم میڈیا سچ چھپاتا ہے اور جھوٹ پھیلاتا ہے۔ کنٹرولڈ میڈیا کے ذریعے کبھی عوام کو آدھا سچ بتایا جاتا ہے اور کبھی انہیں پورا جھوٹ سنا کر ماموں بنایا جاتا ہے۔ چنانچہ عوام کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ اصل میں ان کے آس پاس کیا ہو رہا ہے، اور سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔

ایسے میں گوگلی نیوز کا ادارتی بورڈ عام آدمی کو کسی مخصوص ایجنڈے سے بالاتر ہو کر حقائق پر مبنی انفارمیشن اور معتبر تجزیے فراہم کر رہا ہے تا کہ انہیں قومی مفاد کے نام پر انہیں انکے آئینی حق سے محروم نہ رکھا جا سکے۔ گوگلی نیوز کے ادارتی بورڈ کا ماننا ہے کہ عام پاکستانی اتنا سمجھدار ہے کہ وہ اپنی ذات کے ساتھ ساتھ اپنے معاشرے کی بھلائی کے لیے بھی صحیح فیصلے کر سکے، بشرطیکہ اسے سچ تک رسائی حاصل ہو۔ گوگلی نیوز کا ادارتی بورڈ اس پرانے لیکن سنہری اصول پر مکمل یقین رکھتا ہے، کہ سچائی کو کسی ملاوٹ کے بغیر اس کی اصل شکل میں عوام تک پہنچایا جائے تا کہ وہ خود فیصلہ کر سکیں کہ صحیح کیا ہے اور غلط کیا ہے۔ اسی لیے گوگلی نیوز کا ماٹو اور سلوگن The Uncensored Media ہے۔

 

Back to top button