حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

حکومت نے چینی کی قیمتوں میں استحکام اور دستیابی کو یقینی بنانے کےلیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت غذائی تحفظ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چینی کی درآمد کا فیصلہ ڈی ریگولیشن پالیسی کے تحت کیاگیا ہے،جس کے تحت زرعی اجناس کی درآمد،برآمد اور ان کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ فورسز کےمطابق ہوتا ہے۔

وزارت غذائی تحفظ نے واضح کیا ہےکہ گزشتہ سیزن میں چینی کے وافر ذخائر کے باعث اسے برآمد کیاگیا تھا اور اب درآمد کرنے کا فیصلہ مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام اور دستیابی کو یقینی بنانے کےلیے کیاگیا ہے۔

مخصوص نشستیں: کیا سپریم کورٹ کو بے پناہ اختیارات حاصل ہیں ؟ : جج آئینی بینچ

اعلامیے میں اس تاثر کو بھی غلط قراردیا گیا ہےکہ ملک میں چینی کی وافر مقدار موجود نہیں،وزارت کےمطابق درآمد محض قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے اور عوامی مفاد کے تحفظ کےلیے کی جا رہی ہے۔

Back to top button