گورنر فیصل کریم کا گنڈاپور حکومت کے خلاف سخت ایکشن مطالبہ
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کی جانب سے اسلام آباد پر چڑھائی کی صورت میں سخت ایکشن کا مشورہ دےدیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ صوبائی حکومت اسلام آباد پر چڑھائی کرتی ہےتو ریاست سخت ایکشن لے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ سندھ،بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ ترقیاتی کاموں کے افتتاح کر رہے ہیں اور خیبرپختونخوا میں دھرنوں،اسلام آباد پر چڑھائی،ریاست کےخلاف لڑائی کی خبریں آتی ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ اپنا صوبہ دہشت گردوں کے حوالے کر دیا ہے،لوگوں ک جان و مال کا تحفظ کرنےمیں صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔
بیرسٹر سیف نے بشریٰ بی بی کے بیان کی مخالفت کردی
یاد رہےکہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دےرکھی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کاکہنا ہےکہ احتجاج کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور اس مرتبہ تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہو گا۔
دوسری جانب حکومت نےبھی احتجاج کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتےہوئے 23 نومبر سے اسلام آباد،خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔