ٹک ٹاکر حریم شاہ ’کہاں کہاں‘ سے پیسے کماتی ہے؟

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ جوکہ بڑی بڑی شخصیات کی بولتی بند کرنے کیلئے مشہور ہیں، اپنے ذرائع آمدن سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کی بتی گل ہوگئی، اور ٹال مٹول کرتی دکھائی دیں۔حال ہی میں میزبان نادر علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حریم شاہ کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں میزبان کو حریم شاہ سے ان کی آمدنی کے ذرائع سے متعلق سوال کرتے دیکھا گیا، میزبان کے سوال پر حریم شاہ نے واضح جواب دینے کے بجائے گھماتے پھراتے انداز میں ردعمل دیا۔حریم نے جواب دیا کہ میری آمدنی کےکئی ذرائع ہیں، میری آمدنی یوں سمجھ لیں کہ معجزاتی ہی ہے، میرے پاس ہر جگہ سے پیسہ آتا ہے، میرے پاس اتنا پیسہ آیا کہ مجھے ایف بی آر کی جانب سے کئی نوٹسز موصول ہوچکے ہیں، میں بہت کچھ کرتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میرے پاس کئی جگہوں سے پیسہ آتا ہے۔حریم نے میزبان کو مسکراتے ہوئے جتایا کہ میں ایسا بہت کچھ کرتی ہوں جو آپ نہیں کرسکتے، لوگ کہتے ہیں کہ مجھے آڈیو لیک سے پیسے ملے، میں نے پیسے بنائے لیکن میں اگر ایسا چاہتی تو میرے پاس لیک کرنے کو بہت کچھ تھا، میں اس طرح اپنی مرضی سے سب حاصل کرلیتی، میں نے ویڈیوز لیک عوام کو دکھانے کیلئے کی، اس میں ہرگز میرا مقصد یا نیت پیسوں کا حصول نہیں تھی۔بعد ازاں میزبان کے اصرار پر حریم شاہ نے کہا کہ میں کہیں بھی جاؤں میرا سفر، ہوٹلنگ ، گھومنا پھرنا سب بلا معاوضہ ہوتا ہے، گفٹس بھی مجھے بے حد ملتے رہتے ہیں، میں بیرون ملک اگر شوز کیلئے جاؤں تب بھی بہت بڑا معاوضہ دیا جاتا ہے، اسنیک اور لائیکی نے مجھے بہت پیسہ دیا، ماضی میں ہمارا سوشل میڈیا ایپ اسنیکس سے کنٹریکٹ تھا، ماہانہ 5 سے 7 لاکھ معاوضہ دیا، لائیکی سے آج بھی کنٹریکٹ ہے وہاں سے اچھا خاصہ معاوضہ ملتا ہے۔حریم شاہ نے کہا کہ ان کے پاس اتنا پیسا ہے کہ انہیں متعدد بار فیڈرل بورڈ آف روینیو (ایف بی آر) نے نوٹسز بھیجے ہیں اور یہ سب وفاقی تحیققاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرنے کے بعد ہوا۔ٹک ٹاکر فیس بک اور انسٹاگرام سمیت ٹک ٹاکر پر پروموشن سے ہونے والی کمائی کو وہ اپنی کمائی کا ذریعہ سمجھتی ہی نہیں، انہوں نے کبھی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے آنے والے پیسوں کو اپنی آمدنی تصور نہیں کیا، وہاں سے آنے والے پیسے ہلکے پھلکے اخراجات کے لیے ہوتے ہیں۔ٹک ٹاکر نے بتایا کہ وہ پاکستان سے باہر جہاں بھی جاتی ہیں، ان کے ٹکٹ مفت میں ہوتے ہیں، ان کی رہائش مفت ہوتی ہے اور انہیں بیرون ممالک ایونٹس میں شرکت کے لیے پیسے بھی ملتے ہیں، پاکستان میں ان کا اپنا گھر، اپنی گاڑی اور اپنی کمائی ہے، تاہم انہوں نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ ان کی آمدنی کا مرکزی ذریعہ کیا ہے؟ حریم شاہ نے میزبان کے سوال پر انہیں بتایا کہ وہ پیسے کمانے کے لیے ایسے کام کرتی ہیں جو کوئی اور نہیں کر سکتا اور وہ

انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 75 پیسے کا ہو گیا

بہت کچھ کرتی ہیں۔

Back to top button