ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، متعدد رابطہ سڑکیں بند

ملکہ کوہسار مری،گلیات، وادی ناران کاغان اور آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں شدید برفباری سے بیشتر سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔مری اور گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ ایبٹ آباد گلیات میں شدید برفباری کے باعث نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 2 روز کےلیے بند کر دیے گئے ہیں۔

مری میں شدید برفباری کے باعث سیاحوں کا داخلہ بند کیے جانے کےبعد مقامی افراد کو شناختی کارڈ دیکھ کر مری جانےکی اجازت دی جارہی ہے۔ سترہ میل ٹول پلازہ اور لوئر ٹوپہ سے مری ایکسپریس وے بند کر کے برف صاف کی جارہی ہے۔

محکمہ ہائی وے کی مشینری تمام رابطہ شاہراہوں کو کلیئر کرنےمیں مصروف ہے۔ پھسلن سے بچنے کےلیے نمک چھڑکا گیا ہے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی راستوں کو کھول دیا جائے گا۔

گلیات میں بھی سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔سیاحوں سے گزارش کی گئی ہےکہ گلیات کی جانب غیرضروری سفر سے اجتناب کریں تاکہ شدید برفباری کے باعث مشکلات سے بچ سکیں۔

وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برفباری ہوئی ہے۔شاہراہ نیلم کئی مقامات سےبند ہونے پر سیاحوں کو غیرضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔وادی نیلم کے علاقہ جاگراں میں تیز ہواؤں سےکئی مکانات کی چھتیں اڑ گئی ہیں۔شوگران،سری پائے، ناران،بٹہ کنڈی، بابوسر اور ملحقہ وادیوں میں برفباری جاری ہے جب کہ شاہراہ کاغان بھی بند ہے۔

گلیات میں بھی شدید برفباری کےباعث سیاحوں کےداخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ایبٹ آباد گلیات میں شدید برفباری کے باعث نجی و سرکاری تعلیمی ادارے دو روز کےلیے بند کر دیے گئے ہیں۔

ایبٹ آباد محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کےمطابق یونین کونسل بیرنگلی،نگری بالا، نتھیا گلی،تاجوال، پٹن کلاں، کوکمنگ،نملی میرا اور خیرا گلی کے سکولوں کو بند کیاگیا ہے۔

پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کا اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ

دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس مری نے سیاحوں کےلیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کےمطابق سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کےلیے تیار ہیں، دوران برفباری کسی بھی صورت رات کا سفر کرنے سے گریز کریں،مری میں دوران برفباری مکمل فٹ اور فور ویل ڈرائیو گاڑی لےکر آئیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے کہاکہ دوران برفباری اپنی گاڑی کا فیول ٹینک فل کرکے آئیں،دوران برفباری گاڑی سلپ ہونے کی صورت میں گاڑی کے ٹائر پر چین کا استعمال کریں، دوران برفباری سردی کی وجہ سےاگر گاڑی میں ہیٹر کا استعمال کرتےہیں تو گاڑی کے شیشے تھوڑے کھلےرکھیں۔

دوران برفباری گاڑی میں ہیٹر کے استعمال سے اور سلنسر کا منہ برف سے بند ہوجانے سے گاڑی کے اندر کاربن مونو آکسائیڈ گیس پیدا ہوتی ہےجو صحت کےلیے مضر ہے،شہریوں سے گزارش ہےکہ وہ دوران برفباری اگر کسی جگہ پھسلن کے باعث گاڑی پھنس جاتی ہےتو کسی بھی صورت رات گاڑی میں نہ گزاریں۔

ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ دوران برفباری روڈ کے اوپر گاڑی ہر گز پارک نہ کریں،دوران برفباری پوائنٹس پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر عمل کریں یہ آپ کی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانےمیں اہم کردار ادا کرتےہیں۔

Back to top button