5 ججز کی سنیارٹی کا معاملہ لے کر ہائی کورٹ بار بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے5 ججز کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے بھی ججز کی سنیارٹی کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ قرار دے صدر مملکت کو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات نہیں ہیں، مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ میں ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کےصدر ریاست علی آزاد نے آرٹیکل 184/3 کےتحت درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔
چیف جسٹس کا پی ٹی آئی کو نظام کا حصہ بنے رہنے کا مشورہ، اندرونی کہانی آگئی
خیال رہے کہ قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے سینارٹی کے خلاف درخواست دائر کردی تھی،منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے 49 صفحات پر مشتمل درخواست آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت دائر کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنےوالے ججز میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار،جسٹس طارق جہانگیری،جسٹس ثمن رفعت اور جسٹس سردار اعجاز اسحٰق شامل تھے۔