پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں 11 مئی تک تعطیلات کا اعلان

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز 11 مئی بروز اتوار تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اعلامیے کےمطابق جمعہ،ہفتہ اور اتوار کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
حکومت پنجاب کے مطابق سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر صوبے بھر کے اسکولز،کالجز اور یونیورسٹیز اتوار تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو پنجاب بھر کے اسکولز میں چھٹی ہوگی۔
پاکستان ایک مکمل جنگ کےلیے تیار ہے : خواجہ آصف
حکام کےمطابق پنجاب بھر کے کالجز اور یونیورسٹیز بھی اتوار تک بند رہیں گی، فیصلےکا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔