شوکت علی کے پہلے فلمی گیت نے انھیں شہرت کی بلندیوں تک کیسے پہنچایا ؟

پنجاب کی آواز کہلانے والے لوک گلوکار شوکت علی تمام عمر غیر متنازعہ رہے، لیکن کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ ان کے پہلے فلمی گانے ’پگڑی اتار چورا، پگڑی اتار چورا‘ کو حکومت وقت نے متنازع قرار دے کر پابندی عائد کردی تھی، وجہ یہ تھی کہ تب پگڑی صاحب اختیار کے پہناوے کا مستقل حصہ ہوتی تھی۔ لیکن اس پابندی نے شوکت علی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔
معروف صحافی طاہر سرور میر کے مطابق شوکت علی کے آباؤ اجداد گجرات سے لاہور آباد ہوئے اور پھر ہمیشہ کےلیے زندہ دلان ہو گئے۔ یہ زندہ دلی شوکت علی کی طبیعت کا ’برانڈ سمبل‘ تھا ۔ ’بسم اللہ بسم اللہ‘ ان کا تکیہ کلام تھا۔ جس کسی سے بھی ملتے یا مخاطب ہوتے ’بسم اللہ‘ گفتگو کا آغاز اور انجام رہتا۔ شوکت علی کی پیدائش اندرون لاہور بھاٹی میں ہوئی۔ ابھی دو سال کے تھے جب ان کے والد میاں فقیر محمد چل بسے۔ ان کے والد ٹیلر ماسٹر تھے اور پہلوانی کا شوق بھی رکھتے تھے لیکن ان کا سایہ بہت جلد بچوں کے سر سے اٹھ گیا۔ اس کے بعد یتیم بچوں کی ماں نے ہی اپنا اور والد دونوں کا کردار نبھایا۔
شوکت فنکار گھرانے میں پیدا ہوئے اور سُر اور تال ان کے خون کی تاثیر تھی۔ اپنے بڑے بھائیوں عنایت علی اور عاشق علی سے گانے کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔ پھر 60 کی دہائی میں موسیقار ایم اشرف نے فلم ’تیس مار خان‘ میں ایک گیت گوایا جس کی استھائی یوں تھی ’پگڑی اتار چورا، پگڑی اتار چورا‘۔ فلم میں یہ گیت اس وقت کے سپر اسٹار علاؤالدین پر فلمبند ہوا اور مشہور ہو گیا۔ حکومت کی طرف سے اس گیت پر فوراً پابندی عائد کرنے کے احکامات دیے گئے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ حکمرانوں میں پگڑی کسی صاحب اختیار کے پہناوے کا مستقل حصہ تھی لیکن تیر کمان سے نکل چکا تھا اور شوکت علی کی مقبولیت کا آغاز ہو چکا تھا۔
شوکت علی نے اپنے کرئیر میں ریڈیو، ٹی وی، فلم، تھیٹر کے ساتھ ساتھ میلوں ٹھیلوں میں بھی گایا۔ اپنی ہنس مکھ، ملنسار اور عاجزانہ طبیعت کے باعث دوستوں کے حلقے میں بڑے مقبول تھے۔
سنہ 1964 کے آخری دنوں میں یہ گیت ’ساتھیو مجاہدو جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘ شوکت علی اور مسعود رانا نے گایا تھا۔ یہ گیت فلم ’مجاہد‘ کےلیے ریکارڈ کیا گیا تھا جسے لکھا حمایت علی شاعر نے تھا اور اس کی دھن ترتیب دینے والے موسیقار خلیل احمد تھے جو ملی نغموں تیار کرنے کے ماہر تھے۔ ستمبر65 کی جنگ میں یہ فلمی گیت ملی ترانے کی حیثیت اختیار کر گیا۔
مودی جی کیاکردیا!!اُشنا شاہ کاانسٹاگرام اکاؤنٹ بند ہونےپردلچسپ ردعمل
تقریباً 28 فنکاروں کے ہمراہ جی ایچ کیو کے زیر اہتمام آل پاکستان میوزک کانفرنس میں شامل فنکاروں نے جنگ کے دوران پاکستانی افواج کے حوصلوں کو بلند رکھنے میں اپنی کاوشیں پیش کیں اور شوکت علی اس سلسلے میں نمایاں رہے۔