50 فیصد کرپشن ختم ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ہی نہ پڑے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہےکہ کرپشن ہماری معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے،اگر ملک سے 50 فیصد کرپشن ختم ہوجائے تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صنعتی برادری کے تمام مسائل سے آگاہ ہوں،ملک اس وقت برے دور سے گزر رہاہے،آئی ایم ایف کا پریشر ہےلیکن ایک روشنی نظر آنا شروع ہوگئی ہے،سارے اندیکیٹرز مثبت آرہے ہیں۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہاکہ کرپشن کو 100 فیصد ختم کرنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا،گزشتہ 4 سالہ دور حکومت کے دوران پیدا ہونےوالے بگاڑ سے ابھی تک نمٹ رہےہیں،حلال اور حرام کی تمیز ختم ہوچکی ہے، اللہ ہم سب کو رزق حلال کمانےکی توفیق دے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ کلکٹر کسٹم اپنی پوسٹنگ کےلیے 40،50 کروڑ کی رشوت دیتے ہیں،ایف بی آر کی ری ویمپنگ میں بہتری کےلیے کئی اقدامات کررہے ہیں،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ بہت زیادہ ہے،کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں اسمگل کی جا رہی ہیں۔

خواجہ آصف نےکہاکہ مجھے پورٹس اینڈ شپنگ کی منسٹری کی ٹاسک فورس کا سربراہ بنایاگیا تھا،ہم نے اس کی رپورٹ میں دیکھاکہ ایک کنٹینر کو اپریز کرنے میں 4 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔

وزیر دفاع نےکہاکہ آئی پی پیز کو جو کیپسٹی پیمنٹس ہم کرتےہیں،اس پر قابو پانا چاہیے،کسی طرح ان پلانٹس کو خرید کر اس مسئلےکا حل نکالنا ہوگا۔

رہنما مسلم لیگ خواجہ آصف نے کہاکہ میں نے اسمبلی کے فلور پر ایک بیورو کریٹ کے گھر کی 2 شادیوں کا ذکر کیا تھا،جس میں بطور تحفہ اسے 4 ارب دیےگئے،یہ بات مجھے پرویز الٰہی نے بتائی تھی،وہ بیورو کریٹ چند ماہ کی چھٹی کےبعد آیا تو کسی نے اس سے نہیں پوچھاکہ اتنا پیسہ آپ کے پاس کیوں آیا؟۔

کیا اس مرتبہ گورنر سندھ ٹیسوری کی سچ مچ چھٹی ہونے والی ہے؟

انہوں نے کہاکہ ہم صنعتکاروں کے مسائل سمجھتے ہیں،ہم چاہتے ہیں ان سے قریبی رابطہ رکھا جائے،آج کی ملاقات بھی فالو اپ میٹنگ تھی،حکومت صنعتوں کے مسائل حل کرنے کےلیے سنجیدہ ہے۔

Back to top button