بھارت اب حملہ نہیں کرے گا تو ہم بھی نہیں کریں گے : اسحٰق ڈار

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں،صبر کا مظاہرہ کیا لیکن بھارت کے طیارے گرانے کےبعد ان کی فرسٹریشن شروع ہوئی۔بھارت اب حملہ نہیں کرے گا تو ہم بھی نہیں کریں گے۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ ہم نے پہلے کسی جگہ حملہ نہیں کیا، انہوں نے جھوٹ بولا تھا اور انہوں نے پرسوں 4 میزائل مارےجن میں سے 3 بھارت میں گرے اور ایک پاکستان آیا جسے تباہ کیاگیا۔

وزیر خارجہ کاکہنا تھا کہ ہم نے پہل نہیں کی لیکن ہماری صبر کی حد ختم ہوگئی تھی جس کےبعد جواب دینے کا فیصلہ کیاگیا۔

اسحٰق ڈار نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ کو کہاکہ ابھی صرف ہم نے بھارتی جارحیت کا جواب دیا اور کہاکہ آپ بھارت کو سمجھائیں اور اب اگر بھارت اب یہاں رک جائے تو ہم رک جائیں گے،کہا کہ اگر بھارت نے پھر حملہ کیا تو پھر یہاں سے بھی جواب دیا جائے گا۔

وزیر خارجہ کےمطابق  مارکو روبیو نے کہاکہ میں نے بھارت میں بات کی ہے اور دوبارہ کروں گا، یقینی بنائیں گے وہاں سے کوئی حملہ نہ ہو کیونکہ وہاں سے حملہ ہوگا تو آپ بھی دوبارہ حملہ کریں گے۔

اسحٰق ڈار نے مزید کہاکہ میری دیگر ممالک کے وزرا سے بات ہوئی، سعودی وزرا بھی آئےتھے، بہت سے ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہاکہ آپ سیز فائر کریں اور رک جائیں لیکن میں نے کہا ہم نے تو ابھی کچھ کیا ہی نہیں تو سیز فائر کیسا؟

ان کاکہنا تھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاٹ لائن پر میسجز بھیجےگئے (ایکسچینج ہوئے) ہیں ۔

بھارتی فوج نے پاکستان کی جانب سےایئربیسز اور 26 دفاعی تنصیبات پر حملوں اور نقصان کا اعتراف کر لیا

 واضح رہےکہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتےہوئے آج صبح ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیربیسز سمیت کئی ائیرفیلڈز کو تباہ کر دیا جب کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کرکے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کردیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کردیا۔

اس کے علاوہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتےرہے،پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا ائی فیلڈ کو بھی تباہ کردیا۔

Back to top button