مطالبات پورے نہ ہوئے تو مذاکرات ختم بھی ہوسکتے ہیں : حامد رضا

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھاکہ عمران خان نے حکومت سے مذاکرات آگے بڑھانے کےلیے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری سمیت اپنی اور کارکنوں کی عدالت کےذریعے رہائی کی شرط رکھی ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے اگر ان مطالبات میں سےکوئی ایک بھی مطالبہ نہیں مانا گیا تو پھر مذاکرات ختم بھی ہوسکتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت کو فیصلہ سازی کا اختیار نہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومت کو طاقت ور حلقوں کی تائید حاصل ہے۔

پی ٹی آئی مطالبات تحریری شکل میں پیش کرنے کے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئی : عرفان صدیقی

دوسری جانب سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا ایک بیاں میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کسی صورت مذاکراتی عمل کو نقصان نہیں پہچانا چاہتی،پی ٹی آئی اور اپوزیشن کمیٹی کے ارکان جو بات کریں گے وہ حتمی ہو گی۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نےکہا تھاکہ پی ٹی آئی کے نکات واضح ہیں اور تحریری طور پر دینا رسمی کارروائی ہے،عمران خان اور پارٹی قیادت سے ملاقات کےبعد تیسری نشست میں چیزیں واضح ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی کمیٹی کو وقت دےرہے ہیں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے،تاکہ حتمی فیصلے میں ابہام نہ ہو ۔

یاد رہےکہ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے دو دور ہو چکے ہیں۔

Back to top button