اختیار ولی وزیر اعظم کےکوآرڈینیٹر برائے خیبرپختونخوا مقرر

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اختیار ولی کو وزیر اعظم شہباز شریف کا کوآرڈینیٹر برائے خیبرپختونخوا مقرر کر دیا گیا ہے۔وزیر اعظم آفس نے اختیار ولی کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اختیار ولی کی بطور کوآرڈینیٹر تعیناتی اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے۔

خیال رہےکہ اختیار ولی نے گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی،ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اختیار ولی کو خیبرپختونخوا میں پارٹی معاملات پر عوامی روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کےمطابق ملاقات میں اختیار ولی نے پرویز خٹک کو کابینہ میں شامل کرنے پر وزیر اعظم کے سامنےتحفظات کا اظہار کیاتھا۔

عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی وفد واپس روانہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران اختیار ولی کا کہنا تھاکہ مجھے کابینہ میں شامل کرنا نہ کرنا الگ بات تھی لیکن جس امیدوار کو شکست دے کر میں ایوان میں آیا ہوں اس شخص کو کابینہ میں شامل کرنا قابل قبول نہیں ہونا چاہیےتھا۔

Back to top button