ٹرمپ ٹیرف کے اثرات : پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی سب سے بڑی مندی کا شکار، کے ایس ایس 100 انڈیکس میں 8 ہزار 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، شدید مندی کی وجہ سے کاروبار 45 منٹ کےلیے روک کر پھر بحال کیا گیا، جب کہ عالمی سٹاک مارکیٹیں بھی کریش کرگئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کےمختلف ممالک پر عائد کیے گئے حالیہ ٹیرف کے اثرات دیگر ایشیائی اور خلیجی ممالک کی سٹاک مارکیٹ کی طرح پاکستان میں بھی دکھائی دینے لگے۔

پاکستان سٹاک ایکس چینج کی ویب سائٹ کے مطابق 11 بج کر 36 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار 790 پوائنٹس یا 3.30 فیصد کی کمی سے ایک لاکھ 15 ہزار 397 کی سطح پر آگیا،جو صبح 10 بج کر 09 منٹ پر ایک لاکھ 18 ہزار 791 .66 پر موجود تھا۔

سٹاک ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے اس خدشے کو قرار دیا ہےکہ امریکی صدر کی جانب سے ٹیرف میں اضافے سے کمزور طلب کی وجہ سے عالمی کساد پیدا ہوسکتی ہے۔عالمی کساد کےخدشے کی وجہ سے ایشیائی مارکیٹیں بڑے پیمانے پر نیچے آئی ہیں۔

خیال رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف کے باعث امریکی اسٹاک ایکس چینج میں صرف 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر ڈوب گئے تھے جب کہ آج ایشیائی مارکیٹ میں بھی شدید مندی دیکھی گئی،جاپان کا نکئی انڈیکس 9 فیصد نیچے آیا جب کہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 8 فیصد گراوٹ ہوئی۔

جنوبی کوریا میں شدید مندی کےخدشات پر ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی جب کہ آسٹریلین اسٹاک مارکیٹ میں 160 ارب ڈالرز کا خسارہ ہوا جہاں ٹریڈنگ شروع ہونے کے 15 منٹ میں بینچ مارک ایس اینڈ پی 6 فیصد نیچے آگیا۔

سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاروں کے 500 ارب ریال ڈوب گئے۔قطر، کویت،مسقط اور بحرین کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی گراوٹ دیکھی گئی۔

Back to top button