عمران خان نے چیف جسٹس کے نام خط لکھ دیا ہے : سلمان اکرم راجا

مرکزی رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے عمران خان کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام لکھا گیا خط کے چیف جسٹس کے چیمبر میں پہنچا دیا۔اکرم راجا نے کہا ہےکہ یہ کھلا خط ہےجو عوام تک بھی پہنچ جائے گا۔

عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ پہنچے اور کہاکہ عمران خان سے ملاقاتوں سے متعلق خط چیمبر میں خط دیں گے چیف جسٹس پڑھ لیں گے، یہ کھلا خط ہےجو عوام تک بھی پہنچ جائے گا۔

دریں اثنا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر،علیمہ خان اور دیگر کی قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے ملاقات ہوئی جس کی ذرائع نے تصدیق کی ہے۔ ذرائع کےمطابق قائم مقام چیف جسٹس کے چیمبر میں ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں گفتگو کرتےہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم نے اپنی تمام گزارشات چیف جسٹس کے سامنے رکھی ہیں، علیمہ خان نے تفصیل سے فیملی ملاقاتوں سے متعلق بتایا ہے،انہیں بتایا ہےکہ کتنے عرصے سے ملاقات نہیں ہورہی، عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے چیف جسٹس کو استدعا کی ہے۔

پاکستان کی سالمیت سب سے مقدم ہے : ایمل ولی خان

انہوں نےکہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد ایک امید پیدا ہوگئی ہے، ہمیں امید ہے منگل کو عمران خان سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات ہوجائے گی۔

واضح رہےکہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست کون سنےگا، اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

Back to top button