عمران خان مذاکرات کی آڑ میں آفر ملنے کا جھوٹا بیانیہ بنارہے ہیں : طلال چوہدری

رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے ڈرتے ہیں کہ مطالبات لکھ کردیں گےتو پھنس جائیں گے،عمران خان مذاکرات کی آڑ میں آفر ملنےکا جھوٹا بیانیہ بنا رہے ہیں۔

سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات نہ ہونے کی ذمہ دار خود پی ٹی آئی ہے۔پیشگی شرائط کے ساتھ ملاقات نہیں کرائی جاسکتی، ایسی ملاقات کسی قیدی یا مجرم سےنہیں ہوسکتی جہاں مرضی کا ماحول دیاجائے۔

طلال چوہدری نے کہاکہ بات چیت میں ڈیڈ لاک عمران خان کی ذات اور ان کےکیسز سے متعلق ہے، عمران خان کا مرکزی نکتہ ہی یہ ہےکہ مجھے رہائی ملنی چاہیے،اگر اس کے علاوہ وہ کوئی بات کرنا چاہتےہیں تو مذاکرات میں کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر کی عمران خان کو ریلیف ملنے کی خبروں کی تردید

لیگی رہنما نے کہاکہ پی ٹی آئی والے ڈرتے ہیں کہ مطالبات لکھ کردیں گے تو پھنس جائیں گے، عمران خان مذاکرات کی آڑ میں آفر ملنے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہے ہیں۔

Back to top button