عمران خان پاکستان کو نقصان پہنچانے کےلیے ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں : شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہےکہ عمران خان پاکستان کو نقصان پہنچانے کےلیے ہر قسم کے حربے استعمال کررہے ہیں،پاکستان کی کوئی سیاسی جماعت اس حد تک نہیں گئی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے شرجیل انعام میمن نے کہاکہ تحریک انصاف کی ایک ٹیم حکومت سے مذاکرات جب کہ دوسری انٹرنیشنل پریشر ڈویلپ کرنے میں مصروف ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاکہ پی ٹی آئی نے لابی ہائیر کی ہوئی ہیں تاکہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جائے،پہلے اپنے ریلیف کےچکر میں آئی ایم ایف کو گمراہ کیاگیا۔

شرجیل انعام میمن نے کہاکہ آصف زرداری بارہ سال جیل میں رہےلیکن پھر بھی اپنے وطن پر آنچ آنے نہیں دی،ہم بھی نہیں چاہتےکہ کسی سیاسی قیدی کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلے، عمران خان کےملٹری کورٹس کےحق میں بیانات موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پارہ چنار کے جو حالات ہیں اس کی ذمہ دار نااہل پی ٹی آئی کی حکومت ہے،پی ٹی آئی کی حکومت کےدوران بنوں جیل سے دہشت گرد چھڑوائے گئے۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کو یرغمال بنانےوالے اپنے صوبے میں تو ایک سڑک بھی نہیں کھلوا پا رہے،اس پر کیا عمران خان نےکوئی بیان دیا ہے؟کیا عمران خان نے حکومت کو کوئی احکامات دیےہیں۔

عمران خان کا مؤقف ہے جب تک کارکن رہا نہیں ہوں گے،وہ رہائی قبول نہیں کریں گے  : اسد قیصر

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ساڑھے تین سال میں ایک بھی کام نہیں کیا گیا،پی ٹی آئی نے بھائی کو بھائی سے لڑوانے کی کوشش کی،کوئی ایک اچھا منصوبہ بتادیں جو خیبرپختونخوا حکومت نےکیا ہو،نوجوان اپنی آنکھیں کھولیں اور دیکھیں کون کیا کررہا ہے۔

Back to top button